اسلام آباد(آن لا ئن ) ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکشن کمیشن کے ممبر بلوچستان شکیل بلوچ اور رکن سندھ عبد الغفار سومرو قرعہ اندازی کے ذریعے ریٹائر ہوگئے ان کی جگہ نئے ارکان کا تقرر ہوگا، کمیشن کے باقی 2 ارکان 5 سالہ مدت پوری کریں گے۔ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چاروں ارکان الیکشن کمیشن کے ناموں کی پرچیاں ڈالی گئیں، چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا نے قرعہ نکالا تو ممبر بلوچستان شکیل بلوچ اور رکن سندھ عبدالغفار سومرو کا نام نکلا۔ ۔
رکن خیبرپختونخوا ارشاد قیصر اور ممبر پنجاب الطاف ابراہیم 5 سال کی مدت پوری کریں گے، بلوچستان اور سندھ سے الیکشن کمیشن کے نئے ارکان 5 سال کی مدت کیلئے منتخب ہوں گے ۔ اس قرعہ اندازی کی تقریب میں چیف الیکشن کمشنر سردار رضاخان سمیت چاروں ارکا ن اور سکریٹری الیکشن کمیشن نے بھی شرکت کی ۔یہ دونو ں سیٹیں جنو ری 2019میں خالی ہو نی تھی ،حکومت اور اپوزیشن جنو ری تک مشاورت کر کے ان خالی سیٹوں پر ارکا ن کا تقرر کر سکیں گے ۔