منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

علیمہ خان کیخلاف بھی منی لانڈرنگ کا مقدمہ ،ٹیکس جمع کرواکر پراپرٹی قانونی نہیں ہوئی،دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

datetime 9  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شواہد ملنے کی صورت میں علیمہ خان کیخلاف بھی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ ٹیکس جمع کرانے کی صورت میں ان کی پراپرٹی قانونی نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہاکہ سیاست دانوں سمیت کئی افراد کے بیرون ممالک 40 کروڑ پاؤنڈز کے اکاؤنٹس منجمد کرا چکے ہیں۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب نے کہا کہ وہ کسی عمران شفیق کو نہیں جانتے،جعلی اکاؤنٹس کا ذمہ دار اسٹیٹ بنک اور اس کا فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ہے۔ ایک اور نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئینی نظام کو سب سے زیادہ خطرہ کرپشن سے رہاہے،انسداد کرپشن پی ٹی آئی کے منشور کاحصہ ہے،نیب میں بہت زیادہ چھوٹے کیسز اینٹی کرپشن کوبھیج دیئے گئے ہیں۔شہزاد اکبر نے کہا کہ اگر کوئی تعاون کررہاہے تو اسے گرفتار نہیں کیاجاتا۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ زلفی بخاری کاکیس ابتدائی انکوائری کے مرحلے میں ہے،نیب کے قوانین پر نظر ثانی کر رہے ہیں،معاون خصوصی شہزاد اکبرنے کہا کہ اپوزیشن کہتی ہے نیب کاگرفتاری کا اختیارختم کیا جائے،ملک کانظام کیا ایک خانوادے پر چلے گا؟شہزاداکبر نے کہا کہ ایف ایم یو نے دو سال بعد مشتبہ ٹرانزیکشنز کی تفصیلات بھیجیں ،منی لانڈرنگ سے متعلق پاکستان کا مانیٹرنگ یونٹ سب سے کمزور ہے۔  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شواہد ملنے کی صورت میں علیمہ خان کیخلاف بھی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…