منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

سب تنقیدکرتے رہے مگر عثمان بزدار بھی چھپے رستم نکلے وزیراعلیٰ پنجاب نےحکومتی کارکردگی کے حوالے سے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے عوام کو کیا خوشخبری سنا دی

datetime 7  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)وزیر اعلی ٰپنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت خلوص نیت اور دل وجان سے عوامی خدمت کررہی ہیمعوام کی خدمت کیلئے ہی اقتدار میں آئے ہیں، ملک و قوم کی تقدیر بدل کر نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے لاہور میں ملاقات کی۔ وزیر اعلی عثمان بزدار

نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو درست سمت کی جانب گامزن کردیا ہے ۔عام آدمی کے مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر سرانجام دے رہی ہے۔ صوبے کے غریب عوام کی خوشحالی وترقی سے بڑھ کر کوئی چیز عزیر نہیں ۔عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہر ایک قدم عوام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں اٹھ رہا ہے۔حکومت تیز رفتاری کیساتھ اپنے ہدف کے حصول کی طرف بڑھ رہی ہے۔علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نیووٹرز کے حقوق کے قومی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری ملکوں میں ووٹ اور اپنی رائے کا اظہار ووٹرز کا بنیادی حق تصور کیا جاتا ہے۔ جمہوری عمل کے تسلسل میں ووٹرز کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹرز کی رائے عامہ کو اہمیت دینے والے ممالک ہی جمہوریت کے تسلسل کو یقینی بنا کر ترقی کرتے ہیں۔ جمہوری اقدار اور جمہوری اصولوں کی پاسداری تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے۔ وطن عزیز میں جمہوریت اور جموریت کے استحکام کیلئے ووٹرز کا کردار کلیدی ہے۔عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ووٹرز کے حقوق کے قومی دن کا مقصد ووٹ اور ووزٹرز کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ووٹرز کی اہمیت کو بھرپور انداز سے اجاگر کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…