منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستانیوں کیلئے شاندار خبر، حکومت نے عوام کی ضرورت کی کیا چیز سستی کرنے کا اعلان کر دیا، جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا

datetime 5  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ایل پی جی غریب آدمی کا ایندھن ہے،عام صارف کو ریلیف دینا چاہئے ۔ بدھ کو وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کی زیر صدارت کیبنٹ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ،وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر،وفاقی وزیر پاورعمر ایوب خان ،وفاقی وزیر پلاننگ خسروبختیار ،

ایڈوائزر ٹو پرائم منسٹر برائے کامرس اور انڈسٹریز عبدالرزاق داؤد بھی موجود تھے۔اجلاس میں وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ ایل پی جی غریب آدمی کا ایندھن ہے،عام صارف کو ریلیف دینا چاہئے جس پر کمیٹی میں طے پایا کہ ایل پی جی کی قیمت میں کمی برقرار رکھی جائیگی اور فرنس آئل کی درآمد بند کی جائیگی۔ اجلاس میں آئل ریفائنریز کے مسائل سننے کے بعد طے پایا کہ فی الحال آئل ریفائنریز اپنی پوری صلاحیت کیساتھ کام کریں،3ماہ کی سٹوریج کیلئے پاور سیکٹر بھی ریفائنریز کی مدد کریگامگر آئل ریفائنریز کو اپنے آپ کو اپ گریڈ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے بابر ندیم کی زیرصدارت آئل ریفائنریز کے مسائل کے حل کیلئے ایک ٹاسک فورس قائم کردی جو اگلے اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کریگی ، آئل ریفائنریز کو اپنی برآمدات کیلئے راہیں تلاش کرنے کا مشورہ دیا گیاہے۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ پاور پلانٹس کا میرٹ آرڈر مختلف نہیں کیا جائیگاوفاقی وزیر نے بابر ندیم کی زیرصدارت آئل ریفائنریز کے مسائل کے حل کیلئے ایک ٹاسک فورس قائم کردی جو اگلے اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کریگی ، آئل ریفائنریز کو اپنی برآمدات کیلئے راہیں تلاش کرنے کا مشورہ دیا گیاہے۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ پاور پلانٹس کا میرٹ آرڈر مختلف نہیں کیا جائیگا تاکہ کنزیومر کو سستی اور اچھی بجلی فراہم کی جا سکے۔پاور ڈویڑن کی مانگ اور ایس این جی پی ایل کی فراہمی کیلئے ایک ایس او پی بھی بنایا جائیگاجو کیبنٹ کمیٹی برائے توانائی میں ہی پیش کیا جائیگااور اس کمیٹی کے حتمی فیصلے کے بعد ایس او پی کی توثیق کیبنٹ سے کرائی جائیگی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…