اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

پاکستان میں چینی دولہوں کی لائن لگ گئی سرگودھا کی لڑکیوں کے بعد شیخوپورہ کی لڑکی کی چینی نوجوان سے چرچ میں شادی ،دولہا دیکھنے کیلئے لوگوں کی بھیڑ

datetime 3  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ (نیوز ڈیسک) پاک چین دوستی اب رشتہ داری میں بدلنے لگی شیخوپورہ کی تحصیل مرید کے میں چینی نوجوان نے شیخوپورہ کی رہائشی لڑکی سے شادی کرلی شادی مقامی چرچ میں کی گئیء چینی نوجوان کو دلہا کے روپ میں دیکھنے کہ لیے اہل محلہ کثیر تعدادمیں جمع ہوگئے اور بارات کا پرجوش استقبال کیا-واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے شہر سرگودھا کی نبیلہ نے

بھی اپنے ہی شہر کی لڑکی شمع کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چینی لڑکے سے شادی کرلی تھی۔پنجاب میں کسی تعمیراتی منصوبے پر کام کرنے والے چینی لڑکے شیا لان چانگ سرگودھا کی نبیلہ کو دل دے بیٹھے اور پھر ان کی محبت رشتہ داری میں بدل گئی۔شیا لان چانگ نے اپنی محبت کو لازوال کرنے کا سوچتے ہوئے نبیلہ کے گھر والوں سے ان کا ہاتھ مانگا اور اسے اپنی دلہن بنا ڈالا۔نبیلہ اور شیا لان چانگ کی شادی پاکستان کی روایات کے مطابق ہوئی جب کہ پنجابی اسٹائل کا ولیمہ بھی رکھا گیا، جس میں چینی دولہے نے دیسی انداز اپنا کر سب کے دل جیت لیے۔شیا لان چانگ کے مطابق اب وہ جلد سے جلد نبیلہ کو پاکستان سے چین لے جائیں گے۔نبیلہ سے قبل بھی رواں برس اپریل میں سرگودھا کی شمع نے بھی چینی لڑکے بدھیو سے شادی کی تھی۔شمع اور بدھیو کی شادی بھی پاکستان کی روایات کے مطابق ہوئی تھی۔نبیلہ اور شیا لان چانگ کی محبت کے برعکس شمع اور بدھیو کی محبت سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی جو بعد میں رشتے میں بدل گئی۔نبیلہ اور شیا لان چانگ کی محبت کے برعکس شمع اور بدھیو کی محبت سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی جو بعد میں رشتے میں بدل گئی۔اس سے قبل متعدد پاکستانی لڑکے چین میں دوران تعلیم یا ملازمت متعدد چینی لڑکیوں سے شادی رچاکر انہیں پاکستان لے آ چکے ہیں۔پاکستان کے مقابلے چین میں خواتین کی تعداد انتہائی کم ہے، لیکن اس کے باوجود پاکستانی لڑکے وہاں کی لڑکیوں کا دل جیتنے میں کامیاب ہوئے اور انہیں اپنا بنایا۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…