جمعہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2025 

وفاقی حکومت کو ہٹانے اور پنجاب میں عدم اعتماد ،ضمنی انتخاب مکمل ہونے کے بعد مسلم لیگ ن نے بڑا سرپرائز دیدیا،سردار ایاز صادق کادھماکہ خیز اعلان

datetime 14  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو ہٹانے اور پنجاب میں عدم اعتماد کی تحر یک نہیں لانا چاہتے ‘ضمنی انتخابات کے نتائج جتنی جلدی سے آئے اس سے لگتا ہے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن بھی (ن) لیگ کے خلاف سازش کاحصہ رہا اس لیے انتخابی نتائج اگلے دن بھی نہیں آئے تھے ‘

آج اسحاق ڈار کو ٹھیک کر نیوالے اسد عمر جیسے نااہل لوگ ملک اور قوم کیلئے تباہی لا رہے ہیں ‘ہم چاہتے ہیں وفاقی اور پنجاب حکومت کام کریں مگر آئے روز یوٹرن نہ لیں ۔ اتوار کے روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایاز صادق نے کہا کہ تحر یک انصاف کی حکومت نے 45دنوں میں ہی قوم کا جینا مشکل کردیا ہے اور ہم چاہتے ہیں یہ حکومت کریں کیونکہ یہ جتنی دیر حکومت کر یں گی یہ قوم کے سامنے اتنا زیادہ ایکسپوز ہوں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ بھی جائے تو حکومت کے خلاف کوئی عدم اعتماد کی تحر یک نہیں لائیں گے اور وفاقی حکومت کو بھی ہٹانے کی ہمیں جلد ی نہیںیہ خود ہی اپنے بوجھ سے گر جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے دوران لاہور سمیت پورے ملک میں سینکڑوں حلقوں کے نتائج انتخابات کے اگلے دن آئے مگر آج ان حلقوں میں شام سات بجے ہی نتائج آئے جس سے لگتا ہے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن بھی (ن) لیگ کے خلاف سازش کاحصہ رہا اس لیے انتخابی نتائج اگلے دن بھی نہیں آئے تھے ۔



کالم



غرناطہ میں کرسمس


ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…