منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کہتے تھے 28 ہزار بلین قرض ملک پر تباہی ہے مگر ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ایک ہی دن میں قرضے کتنے زیادہ ہوئے،حیرت انگیز انکشافات

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانگھڑ(این این آئی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈرسید خورشید احمد شاہ نے کہاہے کہ ملک کے معاشی حالات اچھے نہیں ہیں اور اس سے پہلی حکومت کی کارگردگی بھی اچھی نہیں تھی،عمران خان کہتے تھے 28 ہزار بلین قرض ملک پر تباہی ہے مگر عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ایک ہی دن میں8سو بلین قرضے زیادہ ہوگئے۔

ہفتہ کو سید خورشیدشاہ سانگھڑ کے ضلعی چیئرمین خادم حسین رند کے والد رئیس الطاف حسین رند کی وفات پر تعزیت کی ۔اس موقع پرمیڈیا سے بات چیت میں خورشید شاہ نے کہاکہ عمران خان کہتے تھے کہ میں خود کشی کر لوں گا مگر آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا اب حکومت آئی ایم ایف کے پاس جارہی ہے آئی ایم ایف جانے سے پہلے ہی حکومت نے ٹیکس لگا دیئے ہیں عمران کی کنٹینر اور گالی گلوچ والی سیاست ہے ،انھوں نے کہا کہ گیس پر 143فیصد ٹیکس بڑھائے گئے ہیں جس کا اثر عام آدمی پر پڑرہا ہے اور ہر چیز پرمہنگی ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ روٹی 7روپے سے بڑھ کر 10روپے اور دال کی پلیٹ 15 روپے سے بڑ کر30 روپے کی ہوگئی ہے۔ملک میں پہلی مرتبہ پٹرول سے گیس مہنگی ہوگئی ہے جبکہ گیس ہمارے ہاں خود پیدا کی جاتی رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومتی رویہ اب بھی کنٹینر پر چڑ ھا ہوا ہے ایسے ملک نہیں چلتا گالم گلوچ کی زبان بولی جارہی ہے حکومت کو اپنے رویے میں تبدیلی لانی ہوگی۔خورشید شاہ نے کہاکہ چندے سے ڈیم نہیں بنتے میں نے چیف جسٹس کو تجویز دی ہے کہ چندہ جمع کرنے کی بجائے سالانہ بجٹ میں 15 فیصد پی ایس ڈی ڈی فنڈ رکھا جائے۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف ہمارا اپوزیشن لیڈرہے جسے ہم تسلیم کرتے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…