کراچی(این این آئی)کھانے پینے کی بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی رفتار تیز ہو گئی، ہفتے کے دوران آٹے، آلو، ٹماٹر، پیاز، دالوں سمیت 18 اشیا مزید مہنگی ہو گئیں۔پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران مارکیٹ میں آلو، ٹماٹر، پیاز، چکن، آٹے، گھی اور چینی کی قیمت میں 7 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا. دال مسور، دال چنا، دال مونگ، گندم اور انڈے اور سگریٹ بھی مہنگے ہو گئے.
گزشتہ چند ہفتوں کے دوران ہونے والی مہنگائی کے باعث مارکیٹ میں کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی 53 بنیادی اشیا میں سے 39 اشیا گزشتہ سال کے مقابلے میں 54 فیصد تک مہنگی فروخت ہو رہی ہیں.سرکاری رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ایل پی جی کی قیمت میں ساڑھے تین فیصد کمی رکارڈ کی گئی، تاہم کمی کے باوجود ایل پی جی کی قیمت گزشتہ سال ستمبر سے 28 فیصد زیادہ ہے۔