پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

سانحہ 12مئی۔۔ سندھ ہائیکورٹ نے بڑاحکم جاری کر دیا

datetime 29  ستمبر‬‮  2018 |

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے سانحہ 12مئی کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تشکیل دی گئی جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی کراچی ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی 2 ہفتوں میں اپنی رپورٹ ہائی کورٹ میں پیش کرے گی۔جے آئی ٹی عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں تشکیل دی گئی۔یاد رہے 12 مئی 2007 کو معزول چیف آف جسٹس

افتخار محمد چوہدری کی کراچی آمد کے موقع پر کراچی میں مختلف مقامات پر فائرنگ کے واقعات میں درجنوں افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔گذشتہ سال اکتوبر میں ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران فاروقی نے سانحہ 12 مئی سمیت دیگر قتل کی وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے عدالت میں بیان حلفی جمع کروایا تھا۔بیان حفلی میں اس نے کہا تھا کہ قیادت نے حکم دیا کہ افتخار چوہدری کا راستہ روکنے کے لیے قتل و غارت گری یا ہنگامہ آرائی کر کے ہر صورت شہر بند کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…