جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

مالی مشکلات کا شکار تحریک انصاف کی حکومت کو اب تک کا سب سے بڑا جھٹکا، اب مزید قرضہ نہیں دے سکتے، ایسی جگہ سے انکار ہو گیا کہ تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، تشویشناک صورتحال

datetime 28  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت کو کمرشل بینکوں نے قرض دینے سے انکار کردیا، بینکوں نے وزیر خزانہ اسد عمر کو دیے گئے اپنے جواب میں کہا ہے کہ پہلے ہی حکومت کو 600 ارب روپے کا قرضہ دے چکے ہیں، اب مزید قرضہ نہیں دے سکتے۔ مالی مشکلات میں گھری ہوئی حکومت کو یہ بینکوں کی جانب سے بڑا جھٹکا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر خزانہ نے بینکوں سے گردشی قرضوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے 50 ارب روپے کا قرض مانگا تھا، جس پر کمرشل بینکوں نے انکار کر دیا۔ دوسری جانب بیرونی قرض ادائیگیوں اور تجارتی وکرنٹ اکاونٹ خسارے کے باعث ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائرپر دباؤ بڑھ گیا، ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر مزید26کروڑ86لاکھ ڈالر کی کمی سے15ارب52کروڑ15لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جس میں مرکزی بینک کے ذخائرمیں29کروڑ26لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی سے مرکزی بینک کے پاس ذخائر کی مالیت 9ارب3کروڑ62لاکھ ڈالر رہ گئے البتہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں2کروڑ40لاکھ ڈالرکا اضافہ ہوا ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق19ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے مجموعی ذخائرمیں26کروڑ86لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر15ارب 79کروڑ1لاکھ ڈالرسے گھٹ کر15ارب52کروڑ15لاکھ ڈالرہوگئے جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر کی مالیت میں29کروڑ26لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی جس سے مرکزی بینک کے ذخائر9ارب 32کروڑ88لاکھ ڈالرسے گھٹ کر9ارب 3کروڑ62لاکھ ڈالر رہ گئے جب کہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر میں2 کروڑ 40لاکھ ڈالرکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر6ارب46کروڑ13لاکھ ڈالرسے بڑھ کر6ارب48کروڑ53لاکھ ڈالر ہوگئے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرونی قرض ودیگر ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل کمی آرہی ہے جس کو معاشی ماہرین تشویشناک قرار دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…