کراچی (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی حکومت کا لوٹی ہوئی دولت بیرون ملک سے واپس لانے کے لیے سخت اقدامات پر بیرون ممالک خصوصاً مشرق وسطیٰ میں پاکستانیوں نے انتہائی مہنگی جائیدادیں کوڑیوں کے بھاؤ میں بیچنا شروع کر دی ہیں،
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اب تک پاکستانیوں نے 20 ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کی پراپرٹی فروخت کر دی ہے، یہ فروخت جون 2018 سے لے کر ستمبر 2018ء میں ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے لوٹی ہوئی دولت پاکستان واپس لانے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے جس پر پاکستانیوں نے بیرون ممالک میں اپنی جائیداد بیچنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جو کہ اصل قیمت سے کم قیمت پر بیچ رہے ہیں، پانچ سو کے قریب امیر ترین پاکستانیوں نے اپنی لگژری جائیدادیں انتہائی سستے داموں فروخت کر دی ہیں، اس کے علاوہ تقریباً ایک ہزار کے قریب ولاز اور اپارٹمنٹ فروخت بھی کر دیے ہیں۔ یہ پراپرٹی شہر کے پوش ایریا میں واقع ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بعض پاکستانی سیاسی رہنما، پراپرٹی بزنس کے ٹائیکونز کے رشتہ داروں، سابق بیورو کریٹ اپنی جائیدادیں دے چکے ہیں۔ پاکستانی سفارتی ذرائع کا بھی یہ کہنا ہے کہ پاکستانی اپنی جائیداد جلدی جلدی فروخت کر رہے ہیں۔ ان میں سے اکثریت سنگین کرپشن سے بچنے کے لیے کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کا لوٹی ہوئی دولت بیرون ملک سے واپس لانے کے لیے سخت اقدامات پر بیرون ممالک خصوصاً مشرق وسطیٰ میں پاکستانیوں نے انتہائی مہنگی جائیدادیں کوڑیوں کے بھاؤ میں بیچنا شروع کر دی ہیں، ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں اب تک پاکستانیوں نے 20 ارب روپے کے لگ بھگ مالیت کی پراپرٹی فروخت کر دی ہے