ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شریف خاندان کے قطری دوست حماد بن جاسم ، تمہیم بن حماد بیٹا ، فیصل بن حماد پوتا اور بھائی شیخ فلاح بن جاسم پاکستان میں کیا کچھ کرتے رہے؟پاکستان کو اربوں کا نقصان،حیرت انگیزتفصیلات جاری ،بڑی کارروائی شروع

datetime 28  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) کسم ریکارڈ کے مطابق قطری شہزادوں کے نام پر سینکڑوں گاڑیاں منگوائی گئیں۔ نجی ٹی وی نے اپنی رپور ٹ میں بتایا کہ کسٹم ریکارڈ کے مطابق قطری شہزادوں کے نام پر 2012ء سے اب تک 330 گاڑیاں منگوائی گئیں اور مبینہ طور پر سفارتی استثنا کا غلط استعمال کیا گیا ٗ دو سو تیتیس گاڑیاں صرف جاسم فیملی کے نام پر منگوائی گئیں۔ریکارڈ کے مطابق حماد بن جاسم 61، تمہیم بن حماد بیٹا 72، فیصل بن حماد 24 پوتا اور بھائی شیخ فلاح بن جاسم کے نام پر 101 گاڑیاں

منگوائی گئیں جس سے ساڑھے چار ارب کی ڈیوٹی بچائی گئی۔ادھر اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ کی حدود سے قطری شہزادوں کی مبینہ ملکیتی 2 مزید گاڑیاں ملی ہیں ٗیہ گاڑیاں کری روڈ پر ویئر ہاؤس کے باہر پارک کی گئی تھیں۔پولیس کے مطابق ویئر ہاؤس کے مینیجر نے قطری شہزادوں کی ملکیت ہونے کی تصدیق کی ہے، پولیس نے دونوں گاڑیاں تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی ہے۔خیال رہے کہ یہ گاڑیاں سابق سینیٹر سیف الرحمان کے ویئر ہاؤس سے برآمد کی گئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…