منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ان کی تعمیر ہم کریں گے، سعودی عرب نے پاکستان کے تین بڑے منصوبوں کے اخراجات اٹھانے کا اعلان کر دیا، حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

datetime 28  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان کے تین بڑے منصوبوں کے اخراجات اٹھانے کا وعدہ کر لیا، ایک موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ سعودی حکومت نے جن تین منصوبوں کے لیے گرانٹس دینے کا وعدہ کیا ہے وہ سی پیک کے تحت بننے والے انفراسٹرکچر اور توانائی کے منصوبے ہیں۔ گزشتہ روز پریس کانفرنس میں اس حوالے سے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ ان تین منصوبوں کے لیے گرانٹس دینے کے معاہدوں پر بھی دستخط ہو چکے ہیں۔انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ان گرانٹس کی مالیت کے حوالے سے جلد قوم کو

آگاہ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی مثبت قدم ہے جو پاکستان اور سعودی عرب کے دوستانہ تعلقات کی غمازی کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کا ایک اعلیٰ سطحی وفد آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرے گا جس میں سعودی سرمایہ کاری ٹیم اور وزراء برائے پٹرولیم اور توانائی شامل ہوں گے۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان مزید کئی معاہدے بھی ہوں گے۔ وزیر اطلاعات نے بتایا کہ آئندہ طے پانے والے پاک سعودی معاہدوں میں ریکوڈک کے سونے اورتانبے کے ذخائر کی نکاسی اور گوادر بندرگاہ پر ریفائنری کے قیام کے معاہدے بھی شامل ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…