لاہور ( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے تک اضافے کرنے کا عندیہ دینے کی مذمت کرتا ہے۔حکومت پہلے ہی بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہیں ۔جس سے عام آدمی کی ضروریات زندگی مہنگی ہو چکی ہیں ۔ٹرانسپوٹرز نے کرایے میں بھی ہوش شربا اضافہ کردیا ہے۔عوام دشمن حکومت کی نااہلی کھول کر سامنے آرہی ہے۔
پاکستانی عوام پر ایسی جمہوری حکومت مثلت کردی گئی ہے جویکترفہ غریب کش فیصلے کرنے میں مصروف ہے۔اگر مہنگائی کی یہی رفتار رہی تو عوام خود ہی حکومت کیخلاف سڑکو ں پر نکل آئیں گے۔مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں پیٹرول 60روپے لیٹر تھا لیکن تین ماہ کے دوران 33روپے تک پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔لہذا یہ ایوا ن وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ نہ کیا جائے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کو اس کا سوموٹو نوٹس لینا چاہیے ۔قیمتوں میں اضافے کا براہ راست اثر غریب پر پڑھے گا۔