اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

اٹھا کر باہر تو نہیں پھینک سکتے، جہانگیر ترین کیساتھ جو کچھ ہوا بہت اچھا ہوا، کرپشن کوئی بھی کرے اس کے ساتھ یہی کچھ ہونا چاہئے!! تحریک انصاف نے دبنگ اعلان کر دیا، جہانگیر ترین پر بجلیاں گرادیں

datetime 28  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا ہے اور اس پر تحریک انصاف کی جانب سے بھی عدالتی فیصلے پر ردعمل سامنے آیا ہے اور تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کیا ہےاور ان کو تحریک انصاف میں عہدہ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان

کا کہنا تھا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کو تسلیم کرتے ہیں اور اس کے خلاف نہیں جا سکتے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے علی محمد خان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی جس قانون کے تحت تاحیات نا اہلی ہوئی ہے اس کے مطابق وہ نہ تو کوئی حکومتی عہدہ رکھ سکتے ہیں اور نہ ہی پارٹی میں ان کو کوئی عہدہ دیا جا سکتا ہے تاہم ان کا سیاسی کردار ختم نہیں ہوا، ان کی تحریک انصاف کیلئے خدمات ہیں اور ان کو ہم لوگ اٹھا کر نہیں پھینک سکتے ، ان کیلئے پارٹی لیول پر کچھ نہ کچھ سوچا جائے گا۔ دوسری جانب رکن سندھ اسمبلی پی ٹی آئی سیماضیانے کہا ہے کہ جہانگیرترین کے ساتھ جوکچھ بھی ہوا بہت اچھا ہوا،جوبھی ملک میں کرپشن کرے اسکے ساتھ یہی کچھ ہونا چاہیے،چاہے جہانگیرترین ہویا کوئی اور۔ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سیما ضیا کا کہنا تھا کہ امل کا دن دہاڑے پولیس کراس فائرنگ میں قتل نے سندھ حکومت کوبے نقاب کردیا، صرف کراچی کی سطح پر مہلک ہتھیار پولیس سے واپس لینے کا اعلان سمجھ سے بالاتر ہے ، باقی سندھ میں کیا پولیس کو مہلک ہتھیار دیکر کھلی چھوٹ دیدی جائیگی، جہانگیر ترین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سیما ضیا نے کہا کہ کرپشن کوئی بھی کرے چاہے جہانگیر ترین ہو یا کوئی اور اس کے ساتھ ہی کچھ ہونا چاہئے ۔سیما ضیا نے سندھ بھر میں بغیر تربیت پولیس اہلکاروں سے مہلک ہتھیار واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطلبہ کیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…