کراچی(آ ئی ا ین پی) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا عارضی مرکز بہادر آباد میں اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی معاملات پر مشاورت کی گئی جبکہ ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو بھی فائنل کرلیا گیا ہے۔
رابطہ کمیٹی کی جانب سے دو صوبائی، دو قومی اسمبلی حلقوں پر ضمنی انتخاب کے لیے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی ایس 87 سے خالدہ طیب ایم کیو ایم کی امیدوار ہوں گی۔پی ایس 111 سے ڈاکٹر جہانزیب مغل ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے، این اے 243 سے عامر ولی الدین، این اے 247 سے صادق افتخار ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے قومی و صوبائی اسمبلی کے پانچ حلقوں کے نتائج چیلنج کیے تھے، این اے 241، 245، پی ایس 97، 126 اور 130 کے انتخابی نتائج چیلنج کیے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ امید ہے الیکشن ٹریبونل انصاف پر مبنی فیصلہ کرے گا، تحریک انصاف سے اتحاد الگ چیز ہے مگر انتخابی نتائج پر اعتراضات تھے جو سامنے لائے ہیں۔خیال رہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے بڑی شد و مد کے ساتھ تحریکِ انصاف کے عامر لیاقت کی کام یابی کو چلینج کیا گیاتھا، انھوں نے ٹریبونل سے استدعا کی ہے کہ عامر لیاقت کی کام یابی کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دے دی۔ اتوار کو ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا عارضی مرکز بہادر آباد میں اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی معاملات پر مشاورت کی گئی جبکہ ضمنی انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کو بھی فائنل کرلیا گیا ہے۔