پیر‬‮ ، 08 جون‬‮ 2026 

پاکستان کے راستے سے بھارت اور افغانستان کی تجارت کا امریکی سفیر کادعویٰ،شاہ محمود قریشی نے بڑا اعلان کردیا

datetime 16  ستمبر‬‮  2018 |

لندن (آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس خبر کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے زمینی راستے کے ذریعے افغانستان اور انڈیا کے درمیان تجارت بحال کرنے پر مذاکرات کے آغاز پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ وزیر خارجہ نے یہ بات بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین سے بات کرتے ہوئے کہی۔پاکستان کی جانب سے تردید افغانستان میں امریکہ کے سفیر جان باس کے اس دعوے کے بعد کی گئی ہے

جس میں انھوں نے کہا تھا کہ پاکستان نے زمینی راستے کے ذریعے افغانستان اور انڈیا کے درمیان تجارت بحال کرنے پر مذاکرات کے آغاز پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ امریکی سفیر نے بھارتی اخبار اکنامک ٹائمز کو ایک انٹرویو میں کہا کہ حکومت پاکستان نے چند ماہ قبل انڈیا اور افغانستان کے درمیان تجارت کے لیے زمینی راستہ کھولنے کے حوالے سے افغانستان کے ساتھ مذاکرات کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ جان باس کا کہنا تھا کہ کچھ ماہ قبل پہلی مرتبہ پاکستانی حکومت نے اپنے زمینی راستے کے ذریعے انڈیا اور افغانستان کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے لیے اپنے افغان ہم منصبوں کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ بھارت کے سابق سیکریٹری خارجہ سلمان حیدر نے بی بی سی اردو کے پروگرام سیربین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ دونوں ممالک کی جانب سے آج کل کچھ اشارے مل رہے ہیں کہ حالات بہتر ہوں لیکن ’مجھے نہیں لگتا کہ اس (تجارت) بارے میں کوئی بڑا فیصلہ ہو چکا ہے‘۔انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان نے بھی انڈیا سے تعلقات بہتر کرنے کا کہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کافی عرصے سے کچھ ہوا نہیں ہے تو امید ہے کہ کوئی پیش رفت ہو۔ایک سوال کے جواب میں سلمان حیدر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالات بہتر کرنے کے لیے سفارتی کوششیں کی جا رہی ہیں تاہم ’یہ معاملہ کہاں تک پہنچا ہے اور کہاں تک پہنچ سکتا ہے اس بارے میں کہنا مشکل ہے۔‘

سیربین سے بات کرتے ہوئے انڈیا کی حکمراں جماعت بھارتہ جنتا پارٹی کے ترجمان سید ظفر اسلام نے کہا کہ انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی جب وزیر اعظم بنے تو پڑوسی ممالک کے رہنماؤں کو مدعو کیا گیا جس کا مقصد پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنا تھا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ حال ہی میں ایک امریکی اخبار میں خبر آئی تھی کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل باجوہ نے انڈیا آرمی چیف کو خیر سگالی کا پیغام بھجوایا تھا تو انھوں نے کہا کہ وہ اس کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…