منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

تحریک انصاف کے مقابلے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو ضمنی انتخابات کیلئے امیدواروں کی تلاش میں شدید مشکلات کا سامنا ،حیرت انگیز صورتحال

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کو ضمنی انتخابات کیلئے امیدوار تلاش کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا، اپوزیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنے کیلئے متفقہ امیدوار سامنے لانے کی کوششیں بھی تاحال کامیاب نہیں ہوسکی ہیں، قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلی کی26نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف اور ان کے اتحادیوں کو نفسیاتی برتری حاصل ہے ۔

14اکتوبر کو قومی اور صوبائی اسمبلی کی خالی کردہ نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کی تحریک انصاف کے خلاف مشترکہ امیدوار سامنے لانے کی حکمت عملی تاحال کامیاب نہیں ہوئی ہے اور آنے والے صدارتی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اپنے اپنے امیدوار سامنے لانے کی صورت میں اپوزیشن اتحاد میں مذید ٹوٹ پھوٹ سامنے آجائے گی ذرائع کے مطابق جنرل الیکشن 2018کے بعد انتخابات میں دھاندلی کا شور مچانے والی جماعتوں کی جانب سے گرینڈ اپوزیشن بنانے کے ساتھ ساتھ آنے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کا مقابلہ کرنے کیلئے متفقہ امیدوار سامنے لانے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا اور یہ تجویز پیش کی گئی کہ جن جن صوبوں میں جس پارٹی کی اکثریت ہوگی وہاں پر اپوزیشن کی سیاسی جماعتیں اسی جماعت کی حمایت کرے گی تاہم وزیر اعظم کے انتخاب میں پیپلز پارٹی کی جانب سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کو ووٹ نہ دینے پر اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کو شدید نقصان پہنچا ہے دوسری جانب ایم ایم اے میں شامل جماعت اسلامی بھی اپوزیشن کے احتجاجی تحریک سے اپنی راہیں جدا کرنے پر غور کر رہی ہے ذرائع کے مطابق آنے والے ضمنی انتخابات میں اپوزیشن کی متفقہ امیدوار سامنے لانے کی حکمت عملی ابھی تک ناکامی سے دوچار ہے اور یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی اور اس کی حلیف جماعتوں کے امیدوار اکثریت سے کامیاب ہونگے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…