اسلام آباد( آئی این پی )اختلافات کی خبروں ،حلف برداری تقریب میں شرکت نہ کرنے اور چند دن کی خاموشی کے بعد شیخ رشید پھر متحرک،ایسا کام کرنے کا اعلان کردیا کہ کھلبلی مچ گئی،تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ ر شید احمد کے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے اختلافات کی خبروں اور عمران خان کی بطور وزیراعظم حلف برداری کی تقریب میں شیخ رشید کی عدم شرکت کے بعد افواہوں نے زور پکڑ لیا ہے ان حالات میں چند دن کی خاموشی کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور نامزد وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد
( آج) اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیں گے۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد ( آج) اہم پریس کانفرنس کریں گے ، پریس کانفرنس سہ پہر 4بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ہو گی ، پریس کانفرنس میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیں گے ، واضح رہے کہ شیخ رشید کو پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر ریلوے کے عہدے کے لئے بھی نامزد کیا گیا ہے ۔