ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی 10رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیا،وزراء کے نام اور ان کی وزارتوں کی تفصیلات منظر عام پر، دو بڑے نام باہر

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی 10رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیاہے، تقریب اتوار کو گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی جہاں قائمقام گورنر آغا سراج درانی نے نئی کابینہ سے حلف لیا۔ذرائع کے مطابق حلف لینے والوں میں سعید غنی، شہلا رضا، اسماعیل راہو، سردار شاہ، محبوب الزماں، شبیر بجارانی،

ہری رام کشوری لال اور عذرا فضل پیچوہو شامل ہیں ،جو نئی کابینہ میں وزیربن گئے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ بیرسٹر مرتضی وہاب اور محمد بخش مہر کو وزیر اعلی سندھ کا مشیر بنایا گیا ہے۔ نئی کابینہ میں ناصر شاہ، سہیل انور سیال اور جام خان شورو جیسے بڑے بڑے ناموں کو آؤٹ کردیا گیا ہے۔سندھ کی نئی کابینہ میں سعیدغنی کو بلدیات، شہلارضا وزیر ترقی نسواں، سردارشاہ کو تعلیم وثقافت ، اسماعیل راہو کو زراعت ، شبیر بجارانی کو معدنیات، مخدوم محبوب زمان کو ریونیو، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کو وزیر صحت ، ہری رام کو جیل خانہ جات اور اقلیتی امور کا وزیر کا قلمدان دیا گیا۔محمد بخش مہر کو صنعت وتجارت اور بیرسٹر مرتضی وہاب کو قانون اور اینٹی کرپشن کا مشیر بنایا گیا ہے۔یاد رہے کہ پیپلزپارٹی کی مسلسل تیسری بار سندھ میں حکومت قائم ہوئی اور گزشتہ روز مراد علی شاہ نے وزیر اعلی سندھ کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔  وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی 10رکنی نئی کابینہ نے حلف اٹھالیاہے، تقریب اتوار کو گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی جہاں قائمقام گورنر آغا سراج درانی نے نئی کابینہ سے حلف لیا۔ذرائع کے مطابق حلف لینے والوں میں سعید غنی، شہلا رضا، اسماعیل راہو، سردار شاہ، محبوب الزماں، شبیر بجارانی، ہری رام کشوری لال اور عذرا فضل پیچوہو شامل ہیں ،جو نئی کابینہ میں وزیربن گئے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…