ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

حمزہ شہباز کی اپنی شکست کے بعد تحر یک انصاف کے نومنتخب وزیر اعلی سردارعثمان بزدار کو گلے لگا کرمبارکباد ،بزدار نے خواجہ سعد رفیق،رانا مشہودکو سرپرائز دے دیا

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) (ن) لیگ کے پنجاب سے وزیر اعلی کے امیدوار حمزہ شہبا زشر یف نے اپنی شکست کے بعد تحر یک انصاف کے نومنتخب وزیر اعلی سردارعثمان بزدار کو گلے سے لگایا اور مبارکباد بھی دی‘نومنتخب وزیر اعلیٰ نے خواجہ سعد رفیق،رانا مشہود،رانا منان خان سمیت دیگر ن لیگی اراکین سے خود ان کی سیٹ پر آ کر ہاتھ ملایا ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پنجاب اسمبلی میں ہونیوالے وزیر اعلی کے الیکشن میں تحر یک انصاف نے کامیابی حاصل کر لی

جسکے بعد وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار خود چل کر میاں حمزہ شہبا زشر یف کی نشست پر آئے جہاں حمزہ شہبا زشر یف نے انکو گلے لگا کر مبارکبادی جبکہ وزیر اعلی دیگر اپوزیشن اراکین سے بھی ہاتھ ملاتے رہے ۔ بر وقت اجلاس شروع نہ ہونے پر اور دیگر ایشوزپر پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگ کا ایک بار پھر شدید احتجاج اور ہنگامہ آرائی نے ایوان کو مچھلی منڈی بنا دیا ‘(ن) لیگی اراکین اسمبلی سپیکر ڈائس کا گھیراؤ اور اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر وزیر اعظم عمران خان ‘وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف شدید نعرے لگاتے رہے جبکہ ایوان ’’ووٹ چور ‘قاتل اعلی نہ منظور ‘ڈاکوؤں ڈاکوؤں‘ سپیکر کو رہا کرو‘ شرم کرو حیا کرواوراور ووٹ کو عزت دو اور شیر ایک واری فیر کے نعروں سے گونجتا رہا ‘(ن) لیگ کی رکن اسمبلی اعظمیٰ زاہد اور ثانیہ عاشق مریم نواز کی تصویر والی شر ٹ پہن کر شریک ہوئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پنجاب اسمبلی اجلاس وقت پر شروع نہ ہونے پر اپوزیشن کا ایوان میں ہنگامہ،اپوزیشن کی جانب سے ’’ سپیکر کو رہا کرو‘‘ اور ’’ شرم کرو حیا کرو‘‘ کے نعرے،وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے اجلاس کا وقت صبح گیارہ بجے کا مقرر کیا گیا تھا لیکن ایک گھنٹے سے زیادہ وقت گزرنے کے باوجود اجلاس شروع نہ ہو سکا تو اپوزیشن نے ایوان میں ہنگامہ کھڑا کر دیا اور سپیکر کیخلاف نعرے بازی شروع کرد ی۔نعرے بازی کے دس منٹ بعد سپیکر ایوان میں پہنچ گئے

جبکہ دوسری طرف وزیرا علی پنجاب کے الیکشن کے موقعہ پر (ن) لیگ کے اراکین ایک بار پھر مبینہ دھاندلی اور ہارسٹیڈ نگ کے خلاف شدید احتجاج کرتے رہے اور اسی دوران (ن) لیگ کے بعض اراکین نے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے ڈائس کا گھیراؤ بھی کر لیا اور ،عظمیٰ زاہد سپیکر کے ڈائس کے سامنے کھڑے ہو کر ’’قاتل قاتل‘‘ اور ’’ ڈاکو ڈاکو‘‘ کے نعرے لگاتی رہی جبکہ دیگر (ن) لیگ اراکین بھی ایوان میں ووٹ چور ‘قاتل اعلی نہ منظور ‘ڈاکوؤں ڈاکوؤں‘ سپیکر کو رہا کرو‘ شرم کرو حیا کروجیسے لگا کر حکومت کے خلاف اپنی نفرت کااظہار کرتے رہے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…