منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے (ن) لیگ کے پار لیمانی لیڈر حمزہ شہبا زشر یف کومکمل آزادی دیدی،اسمبلی کے اجلاس کے دوران حیرت انگیز صورتحال

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے (ن) لیگ کے پار لیمانی لیڈر حمزہ شہبا زشر یف کوایوان میں تقر یر کی مکمل آزادی دیدی ‘30منٹ سے زائد کے خطاب میں ایک بار بھی مداخلت نہ کی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پنجاب اسمبلی کے ایوان میں وزیر اعلی کے الیکشن کے بعد نو منتخب وزیر اعلیٰ پنجاب عثما ن بزدار نے صرف پانچ منٹ کی تقریر کی لیکن حمزہ شہبا زشر یف نے تیس منٹ سے زیادہ کا خطاب کیا

لیکن،سپیکر کی جانب سے حمزہ شہباز کے خطاب میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی بلکہ ان کو اپنی پہلی تقریر مکمل کرنے دی گئی۔ بر وقت اجلاس شروع نہ ہونے پر اور دیگر ایشوزپر پنجاب اسمبلی میں (ن) لیگ کا ایک بار پھر شدید احتجاج اور ہنگامہ آرائی نے ایوان کو مچھلی منڈی بنا دیا ‘(ن) لیگی اراکین اسمبلی سپیکر ڈائس کا گھیراؤ اور اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر وزیر اعظم عمران خان ‘وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے خلاف شدید نعرے لگاتے رہے جبکہ ایوان ’’ووٹ چور ‘قاتل اعلی نہ منظور ‘ڈاکوؤں ڈاکوؤں‘ سپیکر کو رہا کرو‘ شرم کرو حیا کرواوراور ووٹ کو عزت دو اور شیر ایک واری فیر کے نعروں سے گونجتا رہا ‘(ن) لیگ کی رکن اسمبلی اعظمیٰ زاہد اور ثانیہ عاشق مریم نواز کی تصویر والی شر ٹ پہن کر شریک ہوئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پنجاب اسمبلی اجلاس وقت پر شروع نہ ہونے پر اپوزیشن کا ایوان میں ہنگامہ،اپوزیشن کی جانب سے ’’ سپیکر کو رہا کرو‘‘ اور ’’ شرم کرو حیا کرو‘‘ کے نعرے،وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے اجلاس کا وقت صبح گیارہ بجے کا مقرر کیا گیا تھا لیکن ایک گھنٹے سے زیادہ وقت گزرنے کے باوجود اجلاس شروع نہ ہو سکا تو اپوزیشن نے ایوان میں ہنگامہ کھڑا کر دیا اور سپیکر کیخلاف نعرے بازی شروع کرد ی۔نعرے بازی کے دس منٹ بعد سپیکر ایوان میں پہنچ گئے جبکہ دوسری طرف وزیرا علی پنجاب کے الیکشن کے موقعہ پر (ن) لیگ کے اراکین ایک بار پھر مبینہ دھاندلی

اور ہارسٹیڈ نگ کے خلاف شدید احتجاج کرتے رہے اور اسی دوران (ن) لیگ کے بعض اراکین نے اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی کے ڈائس کا گھیراؤ بھی کر لیا اور ،عظمیٰ زاہد سپیکر کے ڈائس کے سامنے کھڑے ہو کر ’’قاتل قاتل‘‘ اور ’’ ڈاکو ڈاکو‘‘ کے نعرے لگاتی رہی جبکہ دیگر (ن) لیگ اراکین بھی ایوان میں ووٹ چور ‘قاتل اعلی نہ منظور ‘ڈاکوؤں ڈاکوؤں‘ سپیکر کو رہا کرو‘ شرم کرو حیا کروجیسے لگا کر حکومت کے خلاف اپنی نفرت کااظہار کرتے رہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…