اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو جس وقت عمران خان نے وزارتِ اعلیٰ کے لیے نامزد کیا تو اس وقت عثمان بزدار پر شدید تنقید کا آغاز ہو گیا اور یہاں تک کہا گیا تھا کہ انہیں تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کے کہنے پر وزارتِ اعلیٰ کا عہدہ دیا گیا ہے، اس کے علاوہ عثمان بزدار پر قتل کیس میں دیت دے کر چھوٹ جانے اور نیب کیسز کا بھی ذکر کیا گیا۔
اسی حوالے سے معروف صحافی و تجزیہ کار طلعت حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنوا کر جہانگیر ترین نے ثابت کر دیا ہے کہ اسلام آباد کے علاوہ پنجاب اور کے پی کے ان کے ہاتھ میں ہے۔ وہ بلاشک اس وقت پاکستان کی سب سے طاقتور سیاسی شخصیت ہیں، نہ جانے شاہ محمود قریشی کیا محسوس کر رہے ہوں گے؟۔