اسلام آباد(آن لائن) وفاقی اور صوبوں کے مابین روابط بڑھانے اورمسائل کے حل کیلئے نومنتخب وزیراعظم عمران خان مشترکہ مفادات کونسل کے آرٹیکل 153کے تحت ایک ماہ میں مشترکہ مفادات کونسل قائم کرنے کے پابند ہیں۔ 1975ء میں وفاق اورصوبائی حکومتوں کے مابین وفاق کی سطح پر رابطوں کے حوالے
سے وزارت بین الصوبائی رابطہ کے تحت مشترکہ مفادات کونسل کاقیام عمل میں لایاگیا،جس کا بنیادی مقصدصوبوں کے تحفظات کو دور کرنے کے ساتھ حکومتی پالیسوں کا نفاذ شامل تھا۔ واضح رہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس 7 اگست1975ء میں منعقدہوا، 43 برس میں مفادات کونسل کے اب تک 38 اجلاس منعقدہوچکے ہیں۔