لاہور (ا ین این آئی) نامزد وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ قوم کی ترقی کیلئے تعلیم انتہائی ضروری ہے ، میں بہتر کام کرنے کی بھرپور کوشش کروں گا ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزارت تعلیم ملنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے کرم سے میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ مجھے میرے پیارے وطن کا وزیر تعلیم
بنایا گیاہے۔ میں عمران خان کے اس غیر متزلزل اعتماد پر شکریہ ادا کرتاہوں اور امید ہے میں ان کی امیدوں پر پورا اتر سکوں گا ۔انہوں نے کہاکہ میں اس بات سے اتفاق کرتاہوں کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد بہت سے اختیارات صوبوں کو دے دیئے گئے ہیں لیکن وفاقی حکومت انہیں لیڈر شپ دے سکتی ہے اورتعلیم کے فروغ کیلئے سازگار ماحول پیدا کر سکتی ہے ، ایجنڈا دے سکتی ہے ، میں بہتر کام کرنے کی بھر پور کوشش کروں گا۔