اسلام آباد (آئی این پی ) نیب نے کپتان کے قریبی دوست زلفی بخاری پر مہربانیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ ماہ بعد بغیر پیش ہوئے لاڈلے زلفی بخاری کو سوالنامے کے جواب کے لئے دوسری مرتبہ چھوٹ دیدی ۔ ذرائع کے مطابق غیر قانونی آف شور کمپنیوں کے مالک زلفی بخاری کو اب 30 اگست کو نیب کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ،
ذوالفقار عرف زلفی بخاری کو نیب کی سی آئی ٹی نے 25 جون کو پیشی کے دوران سوالنامہ دیا تھازلفی بخاری نے 15 روز میں نیب سوالنامے کا جواب کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم کو جمع کروانا تھا۔مقررہ وقت ختم ہونے پر زلفی بخاری نے ایک مرتبہ عام انتخابات میں مصروفیت جبکہ دوسری مرتبہ لندن سے ریکارڈ کا جواز پیش کرکے مہلت مانگی۔ زلفی بخاری کا نام ای سی ایل میں بھی شامل ہے۔