اسلام آباد(سی پی پی)محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم میرپورخاص، حیدرآباد، ژوب، قلات، ملتان،، بہاولپور ڈویژن، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق راولپنڈی،گوجرانوالہ۔
لاہور،مالاکنڈ، پشاور، قلات، میر پور خاص ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،گوجرنوالہ، لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،، کوہاٹ، مردان، میرپورخاص، حید رآباد، شہید بینظیر آباد، ژوب ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش راولپنڈی میں 59 ملی میٹر، اسلام آباد 40، ساہیوال 35، اوکاڑہ 30، لاہور17، فیصل آباد 15، میانوالی 12، بہاولنگر 07، قصور 06، جوہر آباد، سیالکوٹ 03، بہاولپور ایک، پٹن 31، سیدو شریف 27، میرکھانی22، دیر21، مالم جبہ 18، ایبٹ آباد 16، دروش، چراٹ 11، بالاکوٹ 07، لوئیر دیر 03، کالام، پارہ چنار 02، میر پورخاص37، ڈہلی20، ڈپلو16،اسلام کوٹ 06، مٹھی، چھاچرو 05، حید رآباد 04، شہید بینظیر آباد 03، نگر پارکر ایک، گڑھی دوپٹہ 35، مظفرآباد 26، کوٹلی 10، راولاکوٹ ایک، استور 08، گوپس 07، اسکردو 05، بگروٹ، بونجی03، ژوب 03، اور بارکھان میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کو دالبندین میں درجہ حرارت47 اور نوکنڈی میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔