اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے 20 رکنی وفاقی کابینہ کا اعلان کیا گیا جس میں 5 مشیر بھی شامل ہیں ۔ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے خالد مقبول صدیقی کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت دی گئی ہے۔ اس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی منصور علی خان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو وزیر دفاع
بنا دیا گیا جب کہ ان کا اس وزارت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ایسا لگتا ہے کہ یہ فیصلہ کسی سمجھوتے کے تحت کیا گیا ہے۔اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے خالد مقبول صدیقی کو آئی ٹی کی وزارت دے دی۔جب کہ آئی ٹی کے ساتھ ان کا کوئی تعلق نہیں ۔میں حلفیہ یہ بات کہہ سکتا ہوں کہ اگر خالد مقبول صدیقی کے سامنے کمپیوٹر رکھ دیں تو وہ ٹھیک طرح سے اس کو چلا بھی نہیں پائینگے۔