لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے تھانوں میں نئے دور آغاز شروع ہو گیا ۔ خبر کی تفصیلات کے مطابق پاکستانی تاریخ میں پہلی بار لاہور کے تین تھانوں میں خاتون محررز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ تینوں محررز میں دو کو مردوں کے پولیس اسٹیشن میںاور ایک کو وومن پولیس اسٹیشن میں تعینات کیا گیا ۔ ڈی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر کے حکم پر عظمیٰ ریحان کو تھانہ لٹن روڈ،
فرح الطاف کو لوئر مال جبکہ عنبرین اختر کو وومن پولیس اسٹیشن میں تعینات کیا گیا ۔ خاتون محررز نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ہیں ۔ اس موقعے پر ڈی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ تھانوں میں خواتین محررز کی تعیناتی آئی جی پنجاب ڈاکٹر کلیم امام کے حکم پر ہوئی ۔ تھانوں میں خاتون محررزکوتعینات کرنے کابنیادی مقصدروایتی تھانہ کلچرکی تبدیلی ہے۔