جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

’’پنجاب کے وزارت اعلیٰ کی پگڑی تو بعد میں سر پر سجے گی ‘‘ حمزہ شہباز نے کیا کرنے کا اعلان کر دیا ؟ تحریک انصاف کی پریشانی بڑھ گئی

datetime 19  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے کہاہے کہ آج بھی مسلم لیگ (ن)عددی لحاظ سے سب سے بڑی جماعت ہے، انتخابات میں دھاندلی ہوئی، شیر کا ٹکٹ لینے والوں پر دبا ڈالا گیا، یہ کیسا میچ تھا جس میں ایک کپتان آزادپھر رہا تھا دوسرا جیل میں بند تھا،مطالبہ کرتے ہیں دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائیں۔پنجاب اسمبلی اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کیانتخابات جمہوریت کے تسلسل کی تیسری کڑی ہے،

دنیا میں ہرجگہ جمہوریت ہی کامیابی کی علامت ہے، اسی کی خاطر لیڈرسولی پرچڑھے۔ حلف اس لیے لے رہے ہیں کہ جمہوریت کی گاڑی چلتے دیکھنا چاہتے ہیں انھوں نے مزید کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائیں، یہ ایسے انتخابات ہیں جن میں جیت کا شور دب گیا، ہرطرف دھاندلی کے نعرے ہیں، 21 ارب خرچ کرکے آرٹی ایس سسٹم بنایا گیا، وہ بھی ٹھپ ہو گیا۔ آج تک دستخط شدہ فارم 45 نہیں ملے، ہرسیاسی جماعت دھاندلی کی شکایت کررہی ہے۔ ابھی توشروعات ہے جب بھید کھلیں گیتوبات بہت دورتک جائیگی، مطالبہ کرتے ہیں کہ دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائیں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…