اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

مسجد الحرام پاک میں فی گھنٹہ کتنے لاکھ عازمین حج خانہ کعبہ کے طواف کی سعادت حاصل کر تے ہیں ؟حرم مکی میں روزانہ کتنے ہزار ٹن آب زمزم عازمین کو پیش کیا جاتا ہے ؟جان کر سبحان اللہ کہہ اٹھیں گے

datetime 19  اگست‬‮  2018 |

مکہ مکرمہ (این این آئی)سعودی عرب کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں خانہ کعبہ کے گرد فی گھنٹہ طواف کرنے اور نماز ادا کرنے والوں کے اعدادو شمار جاری کیے گئے ہیں۔سرکاری ادراہ شماریات کی طرف سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حرم مکی میں نمازیوں کی تعداد اور خانہ کعبہ کے گرد طواف کرنے والے معتمرین کی تعداد میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔ سال 1439ھ کے حج کے لیے لاکھوں فرزندان

توحید حرم مکی میں پہنچ چکے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق ان دنوں مسجدمسجد الحرام میں فی گھنٹہ 2 لاکھ 78 ہزار افراد نماز ادا کرتے ہیں جب کہ ایک لاکھ 70 ہزار عازمین حج ایک گھنٹے میں خانہ کعبہ کے طواف کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مسجدمسجد الحرام اور مسجد نبوی کی نگران جنرل پریزیڈنسی کے 10 ہزار ملازمین عازمن حج کی خدمت بجا لانے پر مامور ہیں جو 54 ہزار 501 آلات اور مشینوں کی مدد سے عازمین کی معاونت کرتے ہیں۔ انہیں زمزم پیش کرتے ہیں۔ حرکم مکی میں 2000 ٹن زمزم اور مسجد نبوی میں روزانہ 300 ٹن آب زم زم صرف کیا جاتا ہے۔مسجد نبوی اور مسجدمسجد الحرام میں آب زم زم صرف کرنے کے لیے 25000 تھرمس مہیا کیے گئے ہیں جو چوبیس گھنٹے مصروف رہتے ہیں۔ عازمین حج کے سامان کی منتقلی کے لیے 13 ہزار 560 ٹرالیا جن میں 700 برقی ٹرالیاں شامل ہیں مہیا کی گئی ہیں۔اسی طرح مسجدمسجد الحرام میں 20 موذن باری باری نمازوں کی اذان دیتے جب کہ 10 آئمہ کرام 123 طواف گائیڈ سرگرم ہیں۔ مسجدمسجد الحرام میں انگریزی، فرانسیسی ،اردو، ملاوی اور کئی دوسری زبانوں میں قرآن پاک کے ترامیم اور تفاسیر بھی موجود ہیں جن سے عازمین حج استفادہ کرسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…