جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بنوں میں ایک بار پھر انتخابی دنگل ،این اے 35 پر پی ٹی آئی اپنی گرفت برقرار رکھ سکے گی یا نہیں ،جمعیت اور تحریک انصاف کے امیدوار کون ہونگے؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنوں(آئی این پی ) بنوں میں ایک بار پھر انتخابی دنگل ہوگا این اے 35 پر پی ٹی آئی اپنی گرفت برقرار رکھ سکے گا یا نہیں، پی ٹی آئی اور ایم ایم اے کے اُمیدوار وں اور عوام کے اندر چہ میگوئیاں ہونے لگیں،اکرم خان دُرانی نے مولانا فضل الرحمن کو بنوں سے انتخاب لڑنے کی دعوت دیدی جبکہ پی ٹی آئی نے بھی جے یو آئی کے ناراض سرکردہ راہنما سابق ایم این اے کے صاحبزادے مولانا سید نسیم علی شاہ پر نظریں جما لیں

جبکہ ایم ایم اے کی طرف زاہد اکرم دُرانی متوقع مدمقابل اُمیدوار ہوسکتے ہیں 25 جولائی کے روز ملک بھر میں عام انتخابات ہوئے جس میں این اے 35 پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور موجودہ وزیراعظم عمران خان اور متحدہ مجلس عمل کے سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے مابین کانٹے کا مقابلہ ہوا جس میں منتخب وزیراعظم پاکستان عمران خان نے 113822 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کرلی جبکہ ایم ایم اے کے اکرم خان دُرانی 106820 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے چونکہ موجودہ وزیراعظم عمران خان ملک کے مختلف 5 حلقوں سے الیکشن لڑے جنہوں میانوالی کا حلقہ اپنے پاس رکھا اور باقی چار حلقوں کو خالی چھوڑا اب 14 اکتوبر کو ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونگے بنوں این اے 35 پر کامیابی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کیا حکمت عملی آپنائے گی تاہم یہاں سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے ناراض سیاسی شخصیت اور سابق ایم این اے سید نصیب علی شاہ مرحوم کے صاحبزادے مولانا سید نسیم علی شاہ جنہوں نے حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور صوبائی اسمبلی کے اُمیدواروں کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائی پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے دوڑ میں شامل ہے جبکہ سابق ایم این اے ملک ناصر خان اور ایم پی اے ملک شاہ محمد خان وزیرکے بڑے بھائی ڈسٹرکٹ کونسلر ملک گل باز خان وزیرکا نام بھی لیا جارہا ہے

ذرائع کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے یہاں سے انتخابات میں حصہ لینے سے معذرت کرلی ہے جبکہ اکرم خان دُرانی ایم پی اے منتخب ہوکر صوبائی اسمبلی میں ایم ایم اے کے پارلیمانی لیڈر منتخب کرلئے گئے ہیں این اے 35 کیلئے وہ کیا حکمت عملی اپناتے ہیں یہ تو 28 اگست 30 اگست کاغذات نامزدگی جمع ہونے پر معلوم ہوجائیگا کہ وہ ایم ایم اے کا ٹکٹ کس کو دیتے ہیں اور یہ فیصلہ جے یوآئی کی ضلعی مجلس عاملہ نے اکرم خان دُرانی پر چھوڑ دیا ہے لیکن قومی امکان ہے کہ یہاں سے ان کے صاحبزادے زاہد اکرم دُرانی انتخابات لڑیں گے ضمنی الیکشن کیلئے پی پی پی ، اے این پی ، قومی وطن پارٹی ، مسلم لیگ ن یا دیگر جماعتیں کیا لائحہ عمل طے کریں گی تاہم 25 جولائی کے انتخابات میں ان پارٹیوں کے اُمیدواروں نے انتہائی کم ووٹ حاصل کئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…