اسلام آباد (آئی این پی) قومی خزانے کو بڑا نقصان پہنچانے کا الزام،عمران خان کے قابل اعتماد ساتھی بابر اعوان اور اہم خاتون سمیت 7افراد بری طرح پھنس گئے ،دھماکہ خیز فیصلہ،قومی احتساب بیورو(نیب) نے نندی پور پاور منصوبے میں تاخیر کے باعث ہونے والے نقصان پر احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،
ریفرنس میں سابق وزیر قانون بابر اعوان، سابق سیکرٹری قانون مسعود چشتی اور ریاض کیانی سمیت 7ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، یہ ریفرنس عید کے بعد احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق نیب نے سپریم کورٹ کی طرف سے نندی پور پاور منصوبے میں تاخیر کا نوٹس لئے جانے پر ریفرنس تیار کیا ہے اور یہ ریفرنس منظوری کیلئے نیب ایگزیکٹو بور کو بھجوایا جائے گا، نیب بورڈ کی منظوری کے بعد ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کر دیا جائے گا، اس ریفرنس میں تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان ، سابق سیکرٹری قانون مسعود چشتی، ریاض کیانی، خاتون افسر شمائلہ سمیت 7ملزمان کو نامزد کیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ نندی پور منصوبے میں تاخیر کے باعث اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے اور اس پر قومی احتساب بیورو نے انکوائری کر کے تحقیقات مکمل کی تھیں تاہم ریفرنس فائل نہیں ہو سکا تھا اور اب سپریم کورٹ کی طرف سے نوٹس لئے جانے پر یہ ریفرنس فائل کیا جائے گا۔ قومی خزانے کو بڑا نقصان پہنچانے کا الزام،عمران خان کے قابل اعتماد ساتھی بابر اعوان اور اہم خاتون سمیت 7افراد بری طرح پھنس گئے ،دھماکہ خیز فیصلہ،قومی احتساب بیورو(نیب) نے نندی پور پاور منصوبے میں تاخیر کے باعث ہونے والے نقصان پر احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ریفرنس میں سابق وزیر قانون بابر اعوان، سابق سیکرٹری قانون مسعود چشتی اور ریاض کیانی سمیت 7ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے