تونسہ شریف(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف 20 سال قبل 1997 میں 6 افراد کے قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا اور وہ 18 سال پہلے دیت دے کر بری ہوئے تھے ،اس خبر پر ٹوئٹر کے ذریعے ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار ہی وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار ہے ، عثمان بزدار کے نام پر 2 ہفتے تک غور کیا
اور اسے ایماندار پایا ،عثمان بزدار مضبوط شخصیت ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف 20 سال قبل 6 افراد کے قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا اور وہ 18 سال پہلے دیت دے کر بری ہوئے تھے ۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ یہ 1997 کا واقعہ ہے جب 6 آدمیوں کا قتل ہوا تھا تب ہمارے سیاسی مخالفین نے ایف آئی آر میں ہمارا نام بھی لکھوا دیا تھا ۔ پولیس نے تفتیش کی اور کیس عدالت میں گیا اور ہم بری ہو گئے تھے ۔ اس کیس کا فیصلہ ہم نے خود ہی کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کوئی دیت نہیں دی ۔ یہ معاملہ بہت پہلے حل ہو گیا تھااور اب اس کا کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے ۔ مخالفین جس کو چاہیں ایف آئی آر میں اس کا نام لکھوا سکتے ہیں ۔ میرے خلاف ہونے والا پروپیگنڈا بے بنیاد ہے ۔ میرے خلاف تحقیقات ہوئیں کچھ بھی ثابت نہیں ہوا ۔ اس خبر پر ٹوئٹر کے ذریعے ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار ہی وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار ہے ۔ عثمان بزدار کے نام پر 2 ہفتے تک غور کیا اور اسے ایماندار پایا ۔ عثمان بزدار مضبوط شخصیت ہے وہ نئے پاکستان کے نظریئے کو اچھی طرح جانتا ہے ان کا تعلق پنجاب کے پسماندہ علاقے ڈی جی خان سے ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف 20 سال قبل 1997 میں 6 افراد کے قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا اور وہ 18 سال پہلے دیت دے کر بری ہوئے تھے ،اس خبر پر ٹوئٹر کے ذریعے ردعمل دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عثمان بزدار ہی وزیر اعلیٰ پنجاب کا امیدوار ہے