ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

اللہ واسطے میں آپ کی منت کرتا ہوں اور۔۔۔! تحریک انصاف کے پنجاب کیلئے نامزد وزیراعلیٰ کس کی منتیں کرتے رہے؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے نامزد کیے جانے والے امیدوار عثمان بزدار کا اعلان ہوتے ہی ان پر تنقید کا آغاز ہو گیا ہے، نامزد وزیراعلیٰ عثمان بزدار میڈیا کے تبصروں میں ہیں، عثمان بزدار کے متعلق قتل کیس میں دیت دے کر بری ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں تو دوسری جانب نیب میں کیسز کا ذکر چل رہا ہے اور کبھی ان کے گھر میں بجلی ہے یا نہیں اس کا ثبوت سامنے لایا جا رہا ہے،

ایک طرف ان تبصروں کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری جانب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص چیئر لفٹ پر چیختا چلاتا سنائی دے رہا ہے اور یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہیں۔ اس شخص کو نامزد وزیراعلیٰ عثمان بزدار قرار دیا جا رہا ہے، وہ اس ویڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ اللہ کا واسطہ ہے، آپ کی منت کرتا ہوں، یہ اونچا ہو رہا ہے، اسے سمجھائیں یار، ہیلو۔۔۔۔۔بھائی نہیں اوئے، آپ کی منت کرتا ہوں، جب ایک شخص کہتا ہے کہ آپ پاؤں اوپر رکھ لیں تو وہ شخص کہتا ہے کہ پاؤں نہیں اٹھاؤں گا، میں گرجاؤں گا، میں مر جاؤں گا، اور اوئے ندیمے کی آواز نکالتا ہے۔ اس ویڈیو پر مختلف تبصرے سامنے آ رہے ہیں، ان میں صحافی اجمل جامی نے لکھا کہ یار معصوم بندہ ہے بے چارہ۔ اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ ’’ایکروفوبیا ایک مرض ہے، مذاق تو نہ اڑائیں یار معصوم انسان کا۔ سوشل میڈیا پر اپنے خلاف ہونے والے پروپیگنڈے اور اس ویڈیو کے بارے میں پنجاب کے نامزد وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ میڈیا پر جو میرے متعلق پروپیگنڈا جاری ہے، میں اس کی مذمت کرتا ہوں، میرا دامن اللہ کے فضل و کرم سے بالکل صاف ہے، مجھ پر بننے والا قتل کا مقدمہ بالکل جھوٹا تھا، نہ ہی میرے اوپر کوئی نیب کا مقدمہ ہے، اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھی کسی اور شخص کو مجھ سے منسوب کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…