ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

برطرف کئے گئے پانچ ججز نے اپنے خلاف کئے گئے فیصلے کو چیلنج کردیا،نہ کوئی ثبوت فراہم کئے گئے اور نہ ہی انکوائری ہوئی،اصل وجہ کیا ہے؟ بڑا دعویٰ کردیا

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی) پشاورہائی کورٹ کی جانب سے برطرف کئے گئے ججز نے کہاہے کہ ہمیں بغیر ثبوت کے نوکریوں سے نکالا، ثبوت ہیں تو فراہم کیے جائیں۔ہمیں صفائی کا موقع نہیں دیا گیا،کوئی انکوائری نہیں ہوئی، ہائیکورٹ میں درخواست دی لیکن اس پر بھی سماعت نہیں ہوئی۔

ہر مجرم کو صفائی کا موقع دیا جاتا ہے لیکن ججز کو نہیں دیا گیا۔ صفائی کا موقع دیا جائے،الزام ثابت ہوا تو جو سزا دیں قبول ہوگی۔ ہائی کورٹ کی جانب سے برطرف کیے گئے سابق سول جج شکیل الرحمان،سابق ایڈیشنل سیشن جج اورنگزیب خان اورنعیم اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ : پچھلے ماہ بیس جولائی کو ہم پانچ ججز کو معطل کیا گیا اور کل ہمیں برطرف کیا گیا ۔ ہمارے خلاف کوئی تحقیقات نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا کہ ہیئرنگ میں بھی ہمیں صفائی دینے کا موقع نہیں دیاگیا۔تحقیقات کے بغیر ہمیں گھر بھیج دیا گیا ۔ ہم سے انصاف کی توقع کی جاتی ہے مگر ہمیں انصاف فراہم نہیں کیاگیا۔ قانون کے مطابق شفاف تحقیقات کی جائیں ۔ اگر ہمارے خلاف ثبوت ملتے ہیں تو میں گھر جانے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سالوں سے انصاف کی فراہمی کرتے رہے ہیں آج ہم خود انصاف کی بھیک مانگ رہے ہیں۔جوڈیشل سروس ٹریبونل میں اپیل کریں گے ۔ پشاورہائی کورٹ کی جانب سے برطرف کئے گئے ججز نے کہاہے کہ ہمیں بغیر ثبوت کے نوکریوں سے نکالا، ثبوت ہیں تو فراہم کیے جائیں۔ہمیں صفائی کا موقع نہیں دیا گیا،کوئی انکوائری نہیں ہوئی، ہائیکورٹ میں درخواست دی لیکن اس پر بھی سماعت نہیں ہوئی۔ہر مجرم کو صفائی کا موقع دیا جاتا ہے لیکن ججز کو نہیں دیا گیا۔ صفائی کا موقع دیا جائے،الزام ثابت ہوا تو جو سزا دیں قبول ہوگی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…