پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

قتل کے سنگین واقعے میں ملوث ہونے کی خبریں،1998ء میں دراصل ہوا کیاتھا؟قتل کا مقدمہ کیوں درج ہوا؟نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سب سامنے لے آئے، حیرت انگیزانکشافات

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) قتل کے سنگین واقعے میں ملوث ہونے کی خبریں،1998ء میں دراصل ہوا کیاتھا؟قتل کا مقدمہ کیوں درج ہوا؟نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سب سامنے لے آئے، حیرت انگیزانکشافات، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میڈیا میں آنے والی رپورٹس پر

رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف کیس ختم ہو چکا ہے اور عدالت نے مجھے بری کر دیا ہے۔ میرا اس کیس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا بلکہ فریقین کا آپس میں جھگڑا تھا اور ہم نے ان کی صلح کروائی تھی چونکہ یہ ہمارے قبیلے کا مسئلہ تھا اس لئے دیت کا معاملہ بھی ہم نے طے کروایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر میں کسی کو بھی نامزد کیا جا سکتا ہے، میرا اس مقدمے ساتھ کوئی تعلق نہیں تھا اور میں اپنے متعلق ہر بات کا جواب دینے کیلئے تیار ہوں۔اس سے قبل نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں پولیس کے حوالے سے بتایا تھاکہ 1998میں عثمان بزدار اور ان کے والد پر قتل کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج ہوا تھا تاہم عثمان بزدار اور ان کے والد نے 75 لاکھ روپے دیت ادا کرکے فریقین سے صلح کی تھی۔ دریں اثناء نیب بھی عثمان بزدار کیخلاف بطور تحصیل ناظم جعلی بھرتیوں کی تحقیقات کر چکی ہے۔ ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ جعلی بھرتیوں کا ثبوت نہ ملنے پر عثمان بزدار کے خلاف فائل بند کر دی تھی۔  قتل کے سنگین واقعے میں ملوث ہونے کی خبریں،1998ء میں دراصل ہوا کیاتھا؟قتل کا مقدمہ کیوں درج ہوا؟نامزد وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سب سامنے لے آئے، حیرت انگیزانکشافات، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میڈیا میں آنے والی رپورٹس پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف کیس ختم ہو چکا ہے اور عدالت نے مجھے بری کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…