اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ایک ایماندار شخص قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔وزیر اعظم کی حیثیت سے ٹوئٹر پراپنے پہلے بیان میں عمران خان نے کہا کہ وہ واضح کر نا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی پارٹی کے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ان کے بارے میں معلومات حاصل کرتا رہا اور انہیں ایک ایماندار شخص پایا ۔وزیر اعظم نے کہاکہ عثمان بزدار ہمارے نئے پاکستان کے وژن اور نظریئے پر پورا اترتے ہیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ عثمان بزدار پنجاب کے انتہائی پسماندہ علاقے سے تعلق رکھتے ہیں جو ڈیرہ غازی خان ڈویژن کا ایک قبائلی علاقہ ہے یہ ایسا علاقہ ہے جہاں نہ تو بجلی ہے نہ پانی اور نہ ہی دو لاکھ کی آبادی کیلئے کوئی ڈاکٹر موجود ہے ۔عمران خان نے کہاکہ نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب پسماندہ علاقے کے عوام کے مسائل کو سمجھتے ہیں اور وہ وزیر اعلیٰ کے طورپر اس علاقے کے لوگوں کو معیار زندگی بہتر بنانے کیلئے کام کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کو پہلی مرتبہ ایسے پسماندہ علاقے سے وزیر اعلیٰ مل رہا ہے جسے معلوم ہے کہ وہاں کیا کر نا ہے ٗ میں ہر طرح سے عثمان بزدار کی حمایت کرتا ہوں ۔ وزیر اعظم عمران خان نے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ایک ایماندار شخص قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔وزیر اعظم کی حیثیت سے ٹوئٹر پراپنے پہلے بیان میں عمران خان نے کہا کہ وہ واضح کر نا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی پارٹی کے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ان کے بارے میں معلومات حاصل کرتا رہا اور انہیں ایک ایماندار شخص پایا ۔