اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نویجت سدھو کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ’’ جھپی‘‘ بھارتی میڈیا کو مرچیں لگ گئیں ، اپنے ہی سٹار پر کس طرح برس پڑا؟

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نویجت سدھو کی آرمی چیف کو جھپی نے بھارتیوں کو آگ لگا دی، بھارتی میڈیا اور تجزیہ کار سدھو پر برس پڑے۔ تفصیلات کے مطابق آج عمران خان کی تقریب حلف برداری کی تقریب کے دوران بھارت سے ان کے آنیوالے دوست سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان اور میڈیا پرسنیلٹی نویجت سدھو بھی شریک تھے ۔ اس موقع پر آرمی چیف جیسے ہی ہال میں داخل ہوئے

تو وہاں موجود مہمانوں سے ملاقات کی جن میں نویجت سدھو بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر نویجت سدھو اور آرمی چیف کے درمیان معانقہ بھی ہوا اور وہ کچھ دیر محو گفتگو بھی رہے ۔ اس پر بھارتی میڈیا جو پہلے ہی نویجت سدھو کے پاکستان آنے پر پیچ و تاب کھائے بیٹھا تھا کھل کر سامنے آگیا اور سدھو پر برس پڑا۔ سدھو کی پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ جھپی پر بھارتی ٹی وی ’’اے بی پی ‘‘سے بات کرتے ہوئے بھارتی تجزیہ کار وویوک کاٹل کا کہنا تھا کہ نویجت سدھو نے ایک قدم آگےبڑھ کر جس طرح پاکستانی آرمی چیف سے معانقہ کیا ہے اس حوالے سے وہ ہی بہتر جواب دے سکتے ہیں کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا جبکہ جنرل قمر جاوید باجوہ ایسی آرمی کے چیف ہیں جس کا بھارتی فوج کے ساتھ مقابلہ چلتا رہتا ہے اور اس آرمی کا رویہ بھارتی فوجیوں کے حوالے سے جس طرح کا ہے اس حوالے سے نویجت سدھو سے پوچھ ہونی چاہئے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا وہ رسمی طور پر بھی مصافحہ کر سکتے تھے تاہم انہوں نے غیر رسمی انداز اپنایا جس کا وہ بہتر جواب دے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا۔ اس سے پہلے آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایوان صدر پہنچے اور تقریب میں شریک مہمانوں سے ملے اوران سے مصافحہ کیا ۔آرمی چیف  تقریب میں شریک مہمانوں سے مصافحہ کرتے ہوئے آگے بڑھے تو سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سندھونے آگے بڑھ کر آرمی چیف کو گلے لگا لیا اور بڑے خوشگوارموڈ میں آرمی چیف سے بات چیت کی۔یہ ملاقات کم و بیش 1 منٹ تک جاری رہی

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…