جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

خان صاحب کو پتہ لگ جائیگا کہ کنٹینر پر بھڑکیں مارنےاور ایوان میں جوابدہ ہونے میں کتنا فرق ہے؟ پرویز الٰہی اور عثمان بزدارکی نامزدگیوں کا فیصلہ کہاں سے آیا ہے، پیپلزپارٹی نے سنگین الزام عائد کر دیا

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے والوں کو مک مکا سرکار بنانے کی مبارک ہو، میثاق جمہوریت جیسے تاریخی دستاویز کو مک مک کہنے والے عمران خان نے خود تمام حدیں پار کر دیں۔ نئی حکومت کی قیام پر تبصرہ کرتے ہوئے مولابخش چانڈیونے کہا کہ مک مکا بھی اتنا کہ پنجاب میں وزیراعلی تحریک انصاف کا ہے نہ ہی سپیکر ان کا اپنا ہے۔چودھری پرویز الٰہی اور عثمان بزدار کی نامزدگیوں سے پتا لگ گیا تھا کہ فیصلے کہاں ہو رہے ہیں۔

جس کو ڈاکو کہا اس کو سپیکر بنایا جس کو قاتل کہا اسی ایم کیو ایم کو گلے لگایا۔ انہوںنے کہا کہ عمران خان وزیراعظم بن گئے ہیں اب قوم آج سے یوٹرن گننا شروع کر دے ۔ہم ایوان میں سلیکٹ پرائم منسٹر کو اپنے وعدے یاد کرواتے رہیں گے،خان صاحب کو لگ پتا جائے گا کہ کنٹینر پر کھڑے ہو کر بھڑکیں مارنے اور ایوان میں جوابدہ ہونے میں کتنا فرق ہے۔ مولابخش چانڈیونے کہا کہ میرے چیئرمن بھٹو کے حقیقی وارث بھی اب ایوان میں ہیں، جھوٹے دعوے کرنے والوں کو بھاگنے نہیں دیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…