ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عید سے پہلے عیدی،عدالت نے راؤ انوار کو بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (سی پی پی) عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیرراؤ انورکوملک بھرمیں اپنے رشتے داروں سے ملاقات کے لیے جانے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران راؤانوارنے اہلخانہ سے شہرسے باہرملنے کے لئے درخواست دائر کی، جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ اہلخانہ دبئی سے عیدالاضحی منانے آرہے ہیں لیکن سیکیورٹی رسک کے باعث اپنے اہلخانہ کے ساتھ

کراچی میں عید نہیں منا سکتا، عید گزارنے کے لیئے شہر سے باہر جانے کی اجازت دی جائے۔وکیلِ صفائی صلاح الدین پنہور نے راؤ انوار کی درخواست پر اعتراض اٹھایا کہ عدالت پرعدم اعتماد اور مقدمے کی منتقلی کی درخواست زیر سماعت ہے، اس لئے عدالت اس درخواست پر فیصلہ جاری نہیں کرسکتی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد را ؤانوار کی درخواست منظور کرلی، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم اہلخانہ سے ملنے کے لئے شہرسے باہر جاسکتے ہیں لیکن ملک سے باہرنہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…