اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان نے پاکستان کے 22ویں وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا ہے۔ عمران خان نے وزیراعظم ہائوس میں رہائش اختیار کرنے سے انکار کر دیا تھا اور اس حوالے سے منسٹر کالونی میں موجود ان کے ملٹری سیکرٹری کی رہائش گاہ کو ان کی رہائش گاہ کیلئے مختص کر دیا گیا ہے۔عمران خان بطور وزیراعظم پاکستان اب وزیراعظم ہائوس کے بجائے ملٹری سیکرٹری کے 4 کنال کے بنگلہ نمبر ایک میں رہیں گے اور انہیں وہ رہائش گاہ فراہم بھی کردی گئی جبکہ ملٹری سیکرٹری کووزیراعظم ہاؤس میں
بنگلہ نمبر 2 فراہم کردیا گیاہے۔جبکہ عمران خان کی جانب سے ملٹری سیکرٹری کے گھر کو رہائش گاہ بنائے جانے کے بعد نیا سامان نہیں خریدا گیا بلکہ ان کے بنی گالہ کی رہائش گاہ سے فرنیچر ان کی نئی رہائش گاہ منتقل کیا گیا ہے اور اس رہائش گاہ میں دو بیڈرومز ، ایک ڈرائینگ رو، تین باتھ روم اور ایک کچن موجود ہے۔ عمران خان کی تقریب حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے بعد خاتون اول بشریٰ بی بی اپنے اس نئے گھر کا جائزہ لینے کیلئے پہنچی اور کچھ دیر بعد بنی گالا روانہ ہو گئی ہیں۔