جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

غیر قانونی وزیراعظم، اسکے تو خاندان کے لوگ بھی۔۔ پرویز رشید تمام حدود کراس کر گئے، عمران خان کے حلف اٹھانے کے بعد ایسا پیغام جاری کر دیا کہ تحریک انصاف والے غصے سے آگ بگولہ ہو جائینگے

datetime 18  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )عمران خان کے حلف اٹھاتے ہی مسلم لیگ ن کاپہلا ردعمل سامنے آگیا، غیر قانونی وزیراعظم قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان حلف اٹھانے کے بعد باقاعدہ طور پر پاکستان کے وزیراعظم بن چکے ہیں اور تقریب حلف برداری کے بعد عمران خان کو وزیراعظم ہائوس پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جبکہ اس موقع پر ان کا ان کے سٹاف سے بھی تعارف کروایا گیا ۔

عمران خان کے ملٹری سیکٹری اس موقع پر عمران خان کو باقاعدہ طور پر گائیڈ کرتے رہے۔ عمران خان کے حلف اٹھانے کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے بھی پہلا ردعمل سامنے آگیا ہے اور ن لیگ کے سینیٹر پرویز رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے عمران خان کو غیر قانونی وزیراعظم قرار دیتے ہوئے ان کے خاندان کے کسی فرد کی جانب سے تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے کا طعنہ بھی دیدیا ہے۔ سینیٹر پرویز رشید کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ’’ غیر قانونی وزیراعظم کے خاندان کے ایک فرد نے بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہیں کی ، کوئی بھائی چارہ ہی نہیں ہے دکھانے کیلئے، جو کہ آپ کو لیڈر کی اخلاقیات کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے‘‘۔واضح رہے کہ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شیخ رشید احمد کی عدم موجودگی پر بھی سیاسی و صحافتی حلقوں میں چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ اس موقع پر کپتان حکومت کے اہم اتحادی اور عمران خان کی مزاحمتی تحریکوں میں شانہ بشانہ چلنے والے شیخ رشید احمد نظر نہیں آئے تاہم یہ بات تاحال واضح نہیں ہو سکی کہ شیخ رشید احمد تقریب حلف برداری میں شریک کیوں نہیں ہوئے تاہم سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق عمران خان اور شیخ رشید احمد کے درمیان دوریاں پیدا ہو چکی ہیں اور شیخ رشید احمد من پسند وزارت نہ ملنے پر عمران خان سے اسمبلی اجلاس میں

بھی کھچے کھچے بیٹھے رہے۔ جبکہ شیخ رشید احمد نے حلقہ این اے 60راولپنڈی جس کے الیکشن ملتوی کر دئیے گئے اور جہاں ضمنی انتخاب کے دوران الیکشن ہونا ہے کیلئے اپنے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو الیکشن لڑانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف راولپنڈی کی جانب سے اس پر شدید اعتراض کیا گیا تھا اور اس حوالے سے تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت تک گلے شکوے بھی پہنچائے گئے ہیں

جس کے بعد تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت نے شیخ رشید کو اس حوالے سے کسی بھی قسم کی یقین دہانی کروانے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن کے قریب آنے پر اس حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید 2018 کے عام انتخا بات میں عمران خان کے ساتھ ساتھ رہے جبکہ انہوں نے پوری جدوجہد میں کپتان کا

ساتھ نہیں چھوڑا لیکن اب انتہائی اہم ترین موقع پر وہ حلف برداری کی تقریب میں شریک نہیں ہوئے ہیں جس نے ہر کسی کو ورطہ حیرت میں مبتلا کر دیاہے ۔تاہم ابھی تک پی ٹی آئی کی جانب سے یہ معلوم نہیں ہو سکاہے کہ انہیں دعوت نامہ بھیجا گیا تھا یا نہیں۔خیال رہے کہ ذرائع نے شیخ رشید کی عمران خان کی کابینہ میں بطور وزیر ریلوے شامل کئے جانے کی خبر دی تھی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…