عمران خان کی جانب سے نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب اورغیر معروف سیاست دان عثمان بزدار کون ہیں؟ ان پرنیب میں کونسے کیسز چل رہے ہیں؟ وزیراعلیٰ بنائے جانے کے پیچھے اصل مقصد کیا ہے؟تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

18  اگست‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد کئے گئے تحریک انصاف کے سردار عثمان بزدار بھی نیب زدہ نکلے، واٹر سپلائی سکیموں اور سیوریج منصوبوں میں کرپشن کے الزام کے تحت نیب میں انکوائری چل رہی ہے، عمران خان کو مس گائیڈ کیا گیا، معروف صحافی سلمان غنی کچا چٹھا سامنے لے آئے۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب

سے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نامزدگی کر دی گئی ہے اورڈیرہ غازی خان سے منتخب ہونیوالے سردار عثمان بزدار عمران خان کی نامزدگی کے بعد کل صوبائی اسمبلی میں قائد ایوان کے امیدوار ہونگے جن کے جیتنے کے بھی امکانات روشن ہیں۔ سردار عثمان بزدار سے متعلق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی سلمان غنی کا کہنا تھاکہ عمران خان نے سردار عثمان بزدار کو نامزد کر کے بلاشبہ ایک سرپرائز دیا ہے اور گزشتہ 24گھنٹے کے دوران ہی ان کا نام فائنل کیا گیا ہے۔ معروف صحافی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ان کی نامزدگی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعلق جس علاقے سے وہاں پانی اور بجلی نہیں اور ان کا تعلق ایک پسماندہ علاقے سے ہے تاہم ان کے خلاف نیب میں انکوائری چل رہی ہے ۔ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب احمد مصطفیٰ باجوہ نے ان کے خلاف انکوائری کی منظوری دے رکھی ہے اور ان کے تفتیشی افسر حیدر نواز ہیں۔ عثمان بزدار پر واٹر سپلائی سکیموں اور سیوریج کے منصوبوں کے حوالے سے ان پر الزامات ہیں جن کے تحت انکوائری چل رہی ہے۔ سلمان غنی کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے عوام کی توقعات بہت تھیں کیونکہ عمران خان نے کہا تھا کہ پنجاب کا وزیراعلیٰ اس کو بنائیں گے جو پڑھا لکھا اور اچھی شہرت کا حامل ہو گا۔ ہم نے اس حوالے سے سارا پنجاب کھنگال مارا اور اس حوالے سے ہمیں یہ پتہ چلا کہ بہت سے

ایسے نوجوان تحریک انصاف کے اندر موجود تھے جنہیں پنجاب کا چیف منسٹر بنایا جا سکتا تھا۔ میرے خیال سے عمران خان کو مس گائیڈ کیا گیا ہے کیونکہ ان کے خلاف نیب کے اندر تحقیقات چل رہی ہے اور اس نامزدگی کے بعد خود تحریک انصاف کے اندر مایوسی پیدا ہو گی کیونکہ ان کی نامزدگی کے بعد ڈیرہ غازی سے تین ایم پی ایز جن کا تعلق تحریک انصاف سے ہے انہوں نے بھی

اس بات کی تائید کی ہے کہ ان کے خلاف نیب کی تحقیقات ہو رہی تھیں ۔ اس موقع پر معروف صحافی و تجزیہ کار اور پروگرام کے میزبان کامران خان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کا تحریک انصاف کے حوالے سے کوئی خاص پس منظر بھی نہیں، 2002سے لیکر 2008تک یہ ق لیگ کا حصہ تھے اور 2013میں یہ ن لیگ کا حصہ بنے اور گزشتہ 4پانچ سال کے دوران ہی یہ تحریک انصاف

میں شامل ہوئے ہیں۔ سلمان غنی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عمران خان کا پلس پوائنٹ یہ تھا اور خاص طور پر پختونخوامیں دیکھنے میں آیا کہ ان کے نظرئیے کو فتح ملی اور ان کی ترجیح پارٹی میں وہ نوجوان رہے جو اچھی شہرت کے حامل تھے، جنہوں نے جدوجہد کی تھی۔ میرے خیال میں عمران خان سے جو توقع پنجاب کے حوالے سے کی جا رہی تھی شاید اس سے مایوسی پیدا ہو اور یہ بھی لگتا ہے کہ عثمان بزدار کیونکہ زیادہ مقبول نہیں ، نہ ہی پارٹی کے اندر اور نہ ہی میڈیا کے لوگ بھی انہیں نہیں جانتے تھے ۔ لگتا یہ ہے کہ یہ بظاہر وزیراعلیٰ ہونگے ، لیکن پارٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے سینئر وزیر کے طور پر علیم خان کو سامنے لایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…