اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں نومنتخب وزیر اعظم عمران خان احتجاج کے باعث پہلے سے لکھی تقریر نہ پڑھ سکے، عمران خان نے انتخابی مہم اور احتجاج کے دوران کی گئی جارحانہ تقاریرکو دھرادیا۔جمعہ کو قومی اسمبلی میں کے اجلاس میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب کیا گیا۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن)کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور نومنتخب وزیر اعظم عمران خان کی تقریر کے دوران بھی احتجاج جاری رکھا اورشدید نعرے بازی کی۔پی ٹی آئی
ذرائع کے مطابق نومنتخب وزیر اعظم عمران خان نے بطور وزیر اعظم اپنی پہلی تقریر تحریر کروائی تھی جس میں اداروں میں اصلاحات اور اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے سمیت اہم نکات شامل تھے مگر مسلم لیگ (ن)کی جانب سے احتجاج کی وجہ سے عمران خان نے جلدی میں اپنی پرانی تقاریر کو ہی دہرایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان ایسی تقریر نہیں کرنا چاہتے تھے مگر مسلم لیگ (ن)کی جانب سے احتجاج پر مجبوراً انہیں ایسی تقریر کرنا پڑی۔