وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد امیدوار سردار عثمان احمد خان بزدارکون ہیں؟کتنی تعلیم حاصل کی ؟ سیاست کا آغاز کب کیا؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آگئیں

17  اگست‬‮  2018

لاہور( این این آئی ) تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے نامزد امیدوار سردار عثمان احمد خان بزدارکا تعلق جنوبی پنجاب کے پسماندہ علاقے تونسہ شریف سے ہے اور وہ مختلف جماعتوں میں رہے ۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب کے پسماندہ علاقہ تونسہ شریف سے تعلق رکھنے والے سردار عثمان بزردار ایم اے پولیٹیکل سائنس ہیں ۔

انہوں نے سیاست کا آغاز بلدیاتی سطح پر کیا اورمشرف دور میں 2002سے 2008ء تک مسلم لیگ (ق) سے وابستہ رہے ۔ وہ تحصیل ناظم تونسہ بھی منتخب ہوئے ۔2013ء میں (ن) لیگ کی ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑا لیکن پیپلز پارٹی کے امیدوار سے شکست کھا گئے ۔سردار عثمان احمد خان بزدار حالیہ الیکشن میں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے ساتھ ملکر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اورپی پی 286ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ شریف سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ۔ انہوں نے آزاد امیدوار خواجہ نظام المحمود کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ۔ سردار عثمان بزدار کے والد فتح محمد بزدار علاقے کے سردار ہونے کیساتھ ساتھ ایک سیاستدان بھی ہیں اور انہوں نے پارلیمانی سیاست بھی کی ہے ۔سردار عثمان بزدار انتخابات سے قبل وہ جنوبی پنجاب صوبہ محاذکے ساتھ ملکر پی ٹی آئی میں جنوبی پنجاب الگ صوبہ بنانے کے تحریری معاہدے کے تحت شامل ہوئے ۔انتخابات میں جنوبی پنجاب سے پی ٹی آئی کو صوبائی اور قومی اسمبلی کی سب سے زیادہ نشستیں ملی اسی لئے جنوبی پنجاب صوبہ محاذ نے اسی علاقے سے وزیر اعلی بنانے کا مطالبہ کیا تھا ۔جہانگیر ترین اور عامر ڈوگر کی موجودگی میں سردار عثمان احمد بزدار نے عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں اس ملاقات میں وزارت اعلی کا امیدوار نامزدکرنے کی خوشخبری سنائی گئی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…