منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

پھر انتخابی تیاریاں شروع،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات کو شیڈول جاری کردیا ،پولنگ کب ہوگی؟ تفصیلات جاری

datetime 17  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات کو شیڈول جاری کردیا ، بلوچستان صوبائی اسمبلی کی دو خالی نشستوں پی بی 35اور پی بی 40 پرضمنی انتخابات میں پولنگ 14اکتوبر کو ہوگی ، تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے

جس کے مطابق 27اگست کو ریٹرننگ افسر پبلک نوٹس جاری کریں گے ،28سے 30اگست تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے 31اگست کو امیدواروں کے ناموں کی فہرست اویزاں کی جائے گی 4ستمبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائیگا جس کے بعد 8ستمبر تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جائیں گی اور 13ستمبر تک اپیلیٹ ٹربیونل اپیلوں پر فیصلے کریگا ،14ستمبر کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست شائع کی جائیگی 15ستمبر تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے جبکہ 16ستمبر کو امیدواروں کا انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے جس کے بعد 14اکتوبر کو خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا، بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 35کی نشست بی اے پی کے امیدوار نوابزادہ میرسراج خان رئیسانی کی خودکش حملے میں شہادت اور حلقہ پی بی 40خضدار iiiکی نشست بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی جانب سے قومی اسمبلی میں جانے کے فیصلے کے بعد خالی ہوگئی تھیں ان دونوں نشستوں انتخابات ہونگے جبکہ صوبے سے قومی اسمبلی کی قومی بھی نشست خالی نہیں ہے ۔  الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات کو شیڈول جاری کردیا ، بلوچستان صوبائی اسمبلی کی دو خالی نشستوں پی بی 35اور پی بی 40 پرضمنی انتخابات میں پولنگ 14اکتوبر کو ہوگی ، تفصیلا ت کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…