اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور متوقع وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ معیشت کسی بھی قوم کی شہ رگ ہوتی ہے، عوام کی بہتری کے لئے فیصلہ کریں گے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی بہتری کا آغاز ہونے جارہا ہے ٗ اس وقت ملک کے اندر بڑا
چیلنج لوگوں کی بنیادی ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کرنا ہے ٗاگر روزگار ہی نہ ہو تو ایک شخص مہنگائی کے پہاڑ کو برداشت نہیں کرسکتا ۔ اسد عمر نے کہاکہ پاکستان کی بہتری اور تبدیلی کے سفر کاآغازہونے جارہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان ٹیلی ویژن صرف حکومت کے لئے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے کام کرے۔