اسلام آباد (این این آئی)انصاف کی بلا تاخیرفراہمی کے حوالے سے وزارت قانون نے نیا مسودہ تیا کر لیا۔ جمعہ کو جاری بیان کے مطابق نیا مسودہ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر کی رہنمائی میں تیار کیا گیا ٗانصاف کی فوری فراہمی کا نیا مسودہ اگلی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائیگا۔ نگران وزیر اطلاعات سید علی ظفر نے کہاکہ ملک کو درپیش بیشتر مسائل کی بنیادی وجہ انصاف کی فراہمی میں تاخیر ہے۔ نگران وزیر اطلاعات نے کہا کہ انصاف کی فراہمی
میں تاخیرعدل کی شکست ہے ٗدیوانی مقدمات کا کئی کئی سال اور بعض اوقات دہائیوں تک فیصلہ نہیں ہوتا۔بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ قانونی اصلاحات کے ذریعیان مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے مختصر وقت میں ضابطہ دیوانی کا ترمیمی مسودہ تیا رکیاسید علی ظفر نے کہا کہ اہم عوامی مقامات کے ناموں سے متعلق بھی قانون بنادیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ قانونی اصلاحات سے عدالتوں پر غیر ضروری بوجھ بھی کم ہو گا۔