اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی میں جب عمران خان کا بطور وزیراعظم منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا تو اپوزیشن نے شدید نعرے بازی اور احتجاج شروع کر دیا اور عمران خان کے گرد ن لیگ کی خواتین نے نعرے بازی شروع کر دی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خورشید شاہ سے نعرے بازی کرنے والے اراکین کو خاموش کرانے کی درخواست کی، اس پر خورشید شاہ
نے بلاول بھٹو سے بات کی، بلاول بھٹو نے میاں شہباز شریف سے اس بارے میں گفتگو کی، اس کے بعد پیپلز پارٹی کے اراکین بلاول بھٹو کے ہمراہ ایوان سے باہر چلے گئے۔ پیپلز پارٹی کے اراکین نے وزیراعظم کے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا اور اپنی نشستوں پر ہی بیٹھے رہے اس کے علاوہ جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے بھی انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا۔